Daily Hayat – روزنامہ حیات
Daily Hayat
زبان / LanguageEnglish
منگل، 22 ستمبر 2026•11:00 PMPKT
مفت ای پیپر
mumtazkhaksar6@gmail.com
+92 345 8886292
جملہ حقوق بحق روزنامہ حیات محفوظ ہیں۔
ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad
صفحہ اولمیرپورmirpurمیرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانے

میرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانےمیرپورmirpur

hammadkhaksar
hammadkhaksar
ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
1 منٹ
0 ویوز

ڈپٹی کمشنر میرپور کی ہدایت پر شہر کی گیس ایجنسیوں کا معائنہ کیا گیا، زائد نرخ وصول کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے اور گیس سلنڈروں کا وزن بھی چیک کیا گیا۔

میرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانے
شیئر کریں:

<strong>ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کی گیس ایجنسیوں کا دورہ — سلنڈروں کا وزن بھی جانچا گیا، عوام کو سرکاری نرخوں پر ریلیف کی یقین دہانی</strong>

میرپور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کی گیس ایجنسیوں کی جانچ پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپور میاں حسام ساجد نے تحصیلدار میرپور اور پولیس نفری کے ہمراہ مختلف ایجنسیوں کا معائنہ کیا۔

ADاشتہار / AdvertisementGoogle Ad

معائنے کے دوران ناجائز منافع خوری پر سخت وارننگ دی گئی۔ جو ایجنسیاں مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کر رہی تھیں، انہیں موقع پر ہی جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گیس سلنڈروں کے مقرر کردہ وزن کی بھی پڑتال کی اور ہدایت جاری کی کہ سپلائی اور پلانٹ ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ میرپور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر معیاری سہولتیں فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا، اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

میرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگیmirpur
میرپور•02:16 PM

میرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی

میرپور میں غیر معیاری یا مضر صحت ادویات کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی، ڈرگ انسپکٹر سردار عبدالرحمن نے لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور چلانے پر سیل کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

تحریر: hammadkhaksar
سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاریmirpur
میرپور•02:15 PM

سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاری

میرپور میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی پابندی کے باوجود شہر کے مختلف سیکٹرز میں تعمیرات جاری ہیں، سینئر قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مساوی اطلاق کا مطالبہ کر دیا۔

تحریر: hammadkhaksar