mirpurسپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاریمیرپورmirpur
میرپور میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی پابندی کے باوجود شہر کے مختلف سیکٹرز میں تعمیرات جاری ہیں، سینئر قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مساوی اطلاق کا مطالبہ کر دیا۔

<strong>سابق صدر ینگ لائرز ایسوسی ایشن اصغر حسین ایڈووکیٹ کا مطالبہ — عدالتی فیصلے کا اطلاق ہر شہری پر برابر ہونا چاہیے</strong>
میرپور میں سابق صدر ینگ لائرز ایسوسی ایشن میرپور و سینئر قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے میونسپل کارپوریشن میرپور اور ادارہ ترقیات کی حدود میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ان کے مطابق متعلقہ ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، جبکہ شہر کے اندر اس وقت کئی ایسے سیکٹرز دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں کمرشل تعمیرات ہو رہی ہیں۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ متعلقہ ادارے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اس کے باوجود شہر میں جاری کمرشل تعمیرات باعث حیرت ہیں۔
اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جس شہری کے افسران کے ساتھ تعلقات نہیں، اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو کر دیا جاتا ہے، اور جس شہری کے افسران کے ساتھ تعلقات ہیں، اس پر فیصلہ لاگو نہیں رہتا۔ افسران کو اس تقسیم کو ختم کرنا چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق مساوی رکھنا چاہیے تاکہ شہریوں کے نزدیک سپریم کورٹ کا فیصلہ متضاد حیثیت اختیار نہ کر سکے۔
متعلقہ خبریں
mirpur
mirpurمیرپور میں غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی
تحریر: hammadkhaksar
mirpurمیرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانے
تحریر: hammadkhaksarسب سے زیادہ پڑھی جانے والی
روزنامہ حیات فیس بک پیج
روزانہ کی تازہ خبریں اور اہم اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں۔
فیس بک پر فالو کریں
